کپاس کی فصل اپریل سے مئی تک کاشت کی جاتی ہے۔
دنوں کے لحاظ سے کپاس کی نشونما درجہ ذیل ہے۔
زمین کی تیاری
کپاس کیلے زیادہ وتر رکھنے والی بھربھری زمین کا انتخاب کرنا چاہیے۔ اگر زمین کلر زدہ ہے تو کپاس کھیلیوں پر لگانی چاہیے جبکہ رتیلی، سیم زدہ اور نشیبی زمین میں کپاس کاشت نہی کرنی چاہیے۔ کپاس کی کاشت کیلے زمین میں گہرا ہل چلایں تاکہ نئے اُگنے والے پودے اَسانی سے جڑ پکڑ سکیں۔ کپاس کی کاشت کیلے کھیلیوں کا درمیانی فاصلہ1/2 2 فٹ اوراُنچائی 8 سے 10 انچ رکھیں۔
بیج کا انتخاب
کپاس کی بہترین پیداوار کیلئے بُر اُترا ہوا خالص اور صحت مند بیج استعمال کرنا چاہیے۔اگر بُر اُتارنا مقصود ہوتو 1 کلوگرام گندھک کا تیزاب فی 10 کلوگرام بیج استعمال کرنا چاہیے۔ گلابی سنڈی سے متاثر شدہ جُڑا ہوا بیج استعمال نہیں کرنا چاہیے۔ بیج کو استعمال کرنے سے پہلے زہر ضرور لگانا چاہیے تاکہ فصل کیڑوں کے ابتدائی حملوں سے بچ سکے۔ بیج کی منظور شدہ اقسام کا استعمال کرنا چاہیے۔ بی ٹی اقسام کی کاشت کی صورت میں ٪15 سے ٪25 علاقے پر لازمی دیسی اقسام لگانی چاہیے۔
کاشت کا طریقہ
کپاس کی بوائی صبح سویرے یا شام کو کرنی چاہیے۔ پودوں کا درمیانی فاصلہ 9 سے 12 انچ اور پودوں کی تعداد قسم کے لحاظ سے فی ایکڑ 17 ہزار سے 30 ہزار ہونی چاہیے۔ ڈرل کاشت میں بیج کی گہرائی 2 سے 1/2 2 انچ رکھیں۔ پودوں کی مطلوبہ تعداد حاصل کرنے کیلئے ڈرل کاشت کی صورت میں 6 سے 10 کلو بیج فی ایکڑ اور کھیلیوں میں کاشت کی صورت میں 6 سے 8کلو بُر اُترا بیج استعمال ہوتا ہے۔
پانی کا شیڈول
کپاس کی اچھی پیداوار کیلئے بروقت آبپاشی بہت اہم ہے۔ کپاس کی فصل کا عمومی آبپاشی شیڈول مندرجہ ذیل ہے لیکن اس علاقہ اور موسم کے مطابق تبدیلی کی جاسکتی ہے۔
کھیلیوں پر کاشت: پہلا پانی بوائی کے 2 سے 3 دن بعد اورپھر ہر7 سے 10 دن بعد موسم کے مطابق۔
ڈرل کاشت: پہلا پانی بوائی کے 30 سے 40 دن بعد اور پھر ہر 10 سے 15 دن بعد موسم کے مطابق۔
دیسی اقسام
کھیلیوں پر کاشت: پہلا پانی بوائی کے 4 سے 5 دن بعد اور پھر ہر 7 سے 10 دن بعد موسم کے مطابق۔
ڈرل کاشت: پہلا پانی بوائی 30 سے45 دن بعد اور پھر ہر 12 سے 15 دن بعد موسم کے مطابق۔
کپاس کی چنائی
کپاس کی چنائی کم از کم 50 فی صد ٹینڈے کھلنے پر کریں۔ چنائی صبح 10 بجے کے قریب شبنم کی نمی ختم ہونے پر کریں۔ چنائی
ور پھٹی محفوظ کرنے کیلئے سوتی کپڑا استعمال کریں۔

کاشت کا طریقہ

No comments:
Post a Comment